دنا جہاز کے غرق ہونے پر وزیر خارجہ کا انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i452726-دنا_جہاز_کے_غرق_ہونے_پر_وزیر_خارجہ_کا_انتباہ
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ دنا جہاز کو غرق کرنے سے امریکا کو بہت پشیمانی ہوگی
(last modified 2026-03-05T15:12:48+00:00 )
Mar ۰۵, ۲۰۲۶ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
  • دنا جہاز کے غرق ہونے پر وزیر خارجہ کا انتباہ

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ دنا جہاز کو غرق کرنے سے امریکا کو بہت پشیمانی ہوگی

سحرنیوز/ایران:   وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سماجی کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ" امریکا نے ایران کے ساحل سے 2 ہزار کلومیٹر دور دنا جہاز کو غرق کرکے ایک اور المیہ رقم کیا ہے۔

'ایران کا دنا بحری جہاز اپنے عملے کے 130 افراد کے ساتھ ہندوستانی بحریہ کا مہمان تھا اور ہندوستان کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کے بعد واپس آرہا تھا کہ امریکا نے بین الاقوامی سمندر میں کوئی وارننگ دیئے بغیر اس کو نشانہ بنایا اور غرق کردیا۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنی پوسٹ میں خبردارکیا ہے کہ " آپ دیکھیں گے کہ امریکا اپنی اس حرکت پر بہت پشیمان ہوگا۔"

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel