صدر پزشکیان کے ذریعہ ایرانی عوام کی استقامت کی قدردانی
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ظلم اور زور زبردستی کے مقابلے میں ایرانی عوام کی استقامت و پائیداری کو بے نظیر قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج بدھ کو حکومتی کابینہ کی میٹنگ میں، کارکردگی کی سطح مؤثر انداز میں اوپر اٹھائے جانے کو اپنی حکومت کی ترجیحات میں شمار کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کے ساتھ تعاون کریں گے جو عوام کی کوئی مشکل حل کرسکتے ہوں۔
صدر مملکت نے کمیوں کو دور کرنے کے لئے مل کر، اپنے پورے وجود سے خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ سبھی عہدوں سے عوام کی خدمت اور معاشرے کے ایک ایک فرد کی مشکلات دور کرنے کے لئے کام لیا جائے۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم دشمنوں سے جنگ اور ان کے مقابلے میں اس لئے استقامت کررہے ہیں کہ زور زبردستی اور ظلم نہیں برداشت کرنا چاہتے۔
انھوں نے کہا کہ ہم اپنے عوام پر ظلم بھی نہیں کرسکتے کیونکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم ایک طرف تو ظلم کی مخالفت کریں اور اس کے مقابلے میں استقامت سے کام لیں اوردوسری طرف خود اپنے عوام پر ظلم کریں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel