ایران کے علاقے لامرد پر بمباری میں فاسفورس کے ثبوت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i454922-ایران_کے_علاقے_لامرد_پر_بمباری_میں_فاسفورس_کے_ثبوت
 ایران کے صوبہ فارس کےعلاقے لامرد پر امریکی بمباری میں فاسفورس کے ثبوت ملے ہیں۔
(last modified 2026-08-08T14:25:43+00:00 )
Aug ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۷:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران کے علاقے لامرد پر بمباری میں فاسفورس کے ثبوت

 ایران کے صوبہ فارس کےعلاقے لامرد پر امریکی بمباری میں فاسفورس کے ثبوت ملے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر صحت شاہین آخوند زادہ نے، جو وزارت صحت کے شعبہ ریسرچ و ٹیکنالوجی کے انچارج ہیں، بتایا ہے کہ صوبہ فارس کے علاقے لامرد پر بمباری میں جو بم استعمال ہوئے تھے، ان میں فاسفورس ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔

شاہین آخوند زادہ نے سنیچر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ وزارت صحت کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ فاسفورس کی آمیزش کے باعث زخم جلدی ٹھیک نہیں ہوتے اور ان کے بھرنے میں کئی کئی ہفتے لگ جاتے ہیں۔

ایران کے نائب وزیر صحت شاہین آخوند زادہ نے بتایا کہ یہ تحقیق بین الاقوامی اداروں میں پیش کی جائے گی کیونکہ امریکہ کی اس بمباری میں عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔   

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel