دشمن کو ایران کی سخت وارننگ: نئی دھمکیوں کا جواب تباہ کن ہوگا
مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ دشمنوں کی طرف سے کسی بھی غلطی اور روایتی اور غیر روائتی حملے کا انقلابی، تباہ کن اور پشیمان کنندہ جواب دیا جائے گا۔
سحرنیوز/ایران: مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے یوم دفاعی صنعت کے موقع پر قائم مقام وزیر دفاع کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ظالمانہ پابندیوں اور طفل کش سامراجی طاقتوں کی صف بندی کے خلاف ایران اندرونی طاقت اور مزاحمت کا مظہر ہے۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ دن وزرات دفاع کے وطن پرست ماہرین اور ملازمین کی انتھک کاوشوں کی یاد دلاتا ہے، خاص طور پر اعلیٰ مقام پر فائز شہدا کی جنہوں نے ایمان اور علم پر بھروسہ کرتے ہوئے ملک کی دفاعی قوت کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
میجر جنرل علی عبداللہی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ملک کی دفاعی صنعتیں، قومی طاقت کے ایک بے مثال ستون کے طور پر" اسلامی ایران کی سلامتی اور وقار کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔