ایران نے امریکہ کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا
Sep ۰۱, ۲۰۲۶ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے میں ایک امریکی ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کی رات آٹھ بجے کے قریب ایک امریکی ڈرون طیارے کو مرکزی ایئردیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ ایم کیو9 قسم کا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی فوج کے ایم کیو9 نوعیت کے ہر ڈرون طیارے کی قیمت کم از کم 3 کروڑ ڈالر ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، امریکہ اور صیہونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کی مسلح افواج نے جارح امریکی فوج کے کم سے کم 25 فیصد ایم کیو9 ڈرون طیاروں کو تباہ کردیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس