علاقائی ممالک کا تعاون پائیدار امن و سلامتی کا ضامن: صدر پزشکیان
صدرِ مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے آذربائیجانی ہم منصب الہام علی اف سے بھی ملاقات کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: صدرِ مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات کے دوران خطے میں کشیدگی کے باوجود، خطے کے ممالک کے مابین تعاون اور یکجہتی پر مبنی موقف کو سراہا اور اسے ان ملکوں کے عوام کے گہرے رشتوں کا واضح ثبوت قرار دیا۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس موقع پر ایرانی عوام کی استقامت اور مزاحمت کے جذبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام غیرملکی دباؤ اور تسلط پسندی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور بڑی طاقتوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے۔
اس ملاقات میں جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے زور دیکر کہا کہ باکو تہران کے ساتھ تعلقات کے لیے خاص اہمیت کا قائل ہے اور دونوں قوموں کے مفادات کے پیش نظر تعلقات میں فروغ کا خواہاں ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel