امریکہ کو حملوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی: خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر
ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر نے صوبہ سیستان و بلوچستان اور ہرمزگان کے مختلف مقامات پر امریکی فوج کی فضائی جارحیت پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج شیطان صفت اور شرپسند امریکہ پر سخت اور کاری ضربیں لگائيں گی۔
بیان میں کہا گيا ہے کہ امریکی دہشت گرد فوج خطے میں جتنی شرپسندی کرے گی، اسے اتنا ہی زیادہ اور بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔
بیان میں یاد دلایا گیا ہے کہ ہم نے بارہا اپنے اس عزم کا اعلان کیا ہے کہ بہادر ایرانی قوم کے حقوق پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کریں گے اور امریکی حکومت پر جنگ کے بھاری اخراجات مسلط کر دیں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel