ہمارے پاس امریکی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے: ایرانی وزیر دفاع
ایران کے قائم مقام وزیر دفاع نے اقتصادی ناکہ بندی میں شریک بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ "یقین رکھیں کہ ہمارے پاس صلاحیت ہے اور آپ اس کے نتائج دیکھیں گے۔"
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے قائم مقام وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن رضا نے یہ بات پیر کو شہید پائلٹ میجر جنرل عزیز ناصر زادہ کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صدر ایران کے چیف ایگزیٹیو آفیسر محمد جعفر قائم پناہ بھی موجود تھے۔
ایران کے قائم مقام وزیر دفاع نے اقتصادی ناکہ بندی میں شریک بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یقین رکھیں کہ ہم ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انشا اللہ آپ نتائج دیکھیں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel