آبنائے ہُرمُز میں امریکی اسمارٹ آبدوز پر سپاہ پاسداران کا قبضہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں امریکہ کی ایک اسمارٹ آبدوز کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس کی بحریہ کے جوانوں نے ایک آپریشن کے دوران آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی دہشت گرد فوج کی ایک جدید ترین اسمارٹ آبدوزڈائیو ایل ڈی کو پیچیدہ آپریشن کے دوان اپنی گرفت میں لے لیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اسمارٹ آبدوز دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اسے 2025 میں امریکی دہشت گرد فوج کے حوالے کیا گیا تھا۔ یہ آبدوز مال غنیمت کے طور پر ایران کے پاس ہے اور بہت جلد اس کی تصاویر جاری کردی جائیں گی۔
یہ خود کار آبدوز تقریباً پانچ اعشاریہ آٹھ میٹر لمبی اور تقریباً تین ٹن وزنی ہے اور اسے آزادانہ طور پر گہرے پانی میں طویل مشن انجام دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دس دن تک پانی کے اندر رہ سکتی ہے اور 6,000 میٹر کی گہرائی تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel