صدر مملکت ڈاکٹر پزشکیان نیویارک روانہ ہوگئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج صبح اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہوگئے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدرڈاکٹر مسعود پزشکیان منگل 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہوگئے۔
نائب صدر، ڈاکٹر محمد رضا عارف، رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے بین الاقوامی امور کے انچارج حجت الاسلام والمسلمین محسن قمی اور حکومتی کابینہ کے اراکین کی ایک جماعت نے صدر مملکت کو رخصت کیا۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نیویارک میں اپنے قیام کے دوران، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے علاوہ دیگر ملکوں کے رہنماؤں سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔
صدرپزشکیان اپنے اس دورے میں، امریکہ میں مقیم ایرانی شخصیات اور مختلف امریکی تھنک ٹینک سے تعلق رکھنے والے دانشوروں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel