امریکہ آہنی حصار میں پھنس گیا ہے: ایرانی وزارت خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456738-امریکہ_آہنی_حصار_میں_پھنس_گیا_ہے_ایرانی_وزارت_خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ سچائی چھپانے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ آہنی حصار میں پھنس گیا ہے۔
(last modified 2026-10-18T22:38:52+00:00 )
Sep ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکہ آہنی حصار میں پھنس گیا ہے: ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ سچائی چھپانے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ آہنی حصار میں پھنس گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ جانے والے صحافیوں اور میڈیا ٹیم کے ارکان کے لیے ویزا جاری نہ کیے جانے کو"حقیقت چھپانے اور معلومات تک رسائی کے حق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جعلی معلومات پھیلانے کی امریکی مہم کا تسلسل" قرار دیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر جاری کیے جانے والے ایک پیغام میں ایرانی صحافیوں اور میڈیا ٹیموں کو ویزہ جاری نہ کرنے کے امریکی اقدام پر نکتہ چینی کرتے ہوئے لکھا کہ "جب امریکی انتظامیہ اپنے ملک کے میڈیا کو بھی معلومات تک رسائی سے روکتی ہو اور ساتھ ہی غیر ملکی صحافیوں، بشمول ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو بھی ویزہ جاری نہ کرنے، کیونکہ وہ چاہتی کہ ان کی (صدر ایران) کی آواز سنی جائے تو یہ معلومات تک رسائی کا انتظام نہیں بلکہ حقیقت چھپانے اور معلومات تک رسائی کے حق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غلط اور بے بنیاد معلومات پھیلانے کی مہم جاری رکھنے کی کوشش ہے۔"

وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ "ایک زمانے میں آہنی حصار توڑنے کا دعو یٰ کرکے عزت کمانے والے ملک آج اپنے اندرونی آہنی حصار میں پھنس گیا ہے۔"

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel