فوج کے ترجمان: دشمن دفاع مقدس کی طرح شکست کا مزہ چکھے گا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456776-فوج_کے_ترجمان_دشمن_دفاع_مقدس_کی_طرح_شکست_کا_مزہ_چکھے_گا
فوج کے ترجمان نے کہا: دشمن 8  سالہ مقدس دفاع کے دور کی طرح شکست اور ناکامی کا مزہ چکھیں گے اور آخرکار ذلت و خواری کے ساتھ خطے سے نکل جائیں گے۔
(last modified 2026-09-22T21:25:54+00:00 )
Sep ۲۳, ۲۰۲۶ ۰۰:۵۵ Asia/Tehran
  • فوج کے ترجمان: دشمن دفاع مقدس کی طرح شکست کا مزہ چکھے گا

فوج کے ترجمان نے کہا: دشمن 8  سالہ مقدس دفاع کے دور کی طرح شکست اور ناکامی کا مزہ چکھیں گے اور آخرکار ذلت و خواری کے ساتھ خطے سے نکل جائیں گے۔

سحرنیوز/ایران:  برگیڈیئر محمد اکرمی نیا نے منگل کو شہیدرہبر انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر، شہید جنرل موسوی  اور دیگر شہدا، اسلامی انقلاب کے شاندار دور کے شہداء اور ایثار کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عراق کی  بعثی حکومت کے  سامنے فوج کی استقامت کا ذکر کیا اور کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی بہادر فوج نے  عراق کی بعثی حکومت کی جانب سے ایران کی سرزمین پر جارحیت کے شروعاتی  گھنٹوں میں دشمن کو دنداں شکن اور فیصلہ کن جواب دیا۔

انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ ہم نے مقدس دفاع سے دشمنوں کے مقابلے میں استقامت، مزاحمت، وحدت اور یکجہتی کا سبق سیکھا ہے، کہا: دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم ملک اور ایرانی قوم کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان نے آخر میں دشمن کو خبردار کرتے ہوئے زور دیا: جارحیت کے اعادہ  کی صورت میں، نئے وسائل اور حربوں کے ساتھ زیادہ کرارا اور وسیع جواب دیا جائے گا اور  دشمن 8 سالہ مقدس دفاع کے دور کی طرح شکست اور ناکامی کا مزہ چکھیں گے اور ذلت و خواری کے ساتھ خطے سے نکل جائیں گے۔

 

 

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel