متحدہ عرب امارات کو ایران کے نائب وزیر خارجہ کی نصیحت
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے متحدہ عرب امارات کو نصیحت کی ہے کہ اچھی ہمسائگی کے اصولوں کی پابندی کرے۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے تین ایرانی جزیروں کے بارے میں پرانے دعووں کو دہرائے جانے پر کہا ہے کہ ابوموسیٰ، تنب بزرگ اور تنب کوچک، تینوں جزیرے ایران کا اٹوٹ حصہ ہیں۔
انھوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایرانی جزیروں کے بارے میں بے بنیاد دعووں کی، جنرل اسمبلی کے پلیٹ فارم سے تکرار سے بھی، حقیقت تبدیل نہیں ہوسکتی۔ ابوموسیٰ، تنب بزرگ اور تنب کوچک، تینوں جزیرے ایران کا جزو لاینفک ہیں۔
نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام کو بے بنیاد دعووں کی تکرار کے بجائے، علاقے کے تاریخی اور قانونی حقائق کا احترام نیز اچھی ہمسائگی کے اصولوں کی پابندی کرنی چاہئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel