برطانوی وزیر اعظم کا الزام بے بنیاد ہے: ایرانی وزیر خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i457122-برطانوی_وزیر_اعظم_کا_الزام_بے_بنیاد_ہے_ایرانی_وزیر_خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے برطانوی وزیر اعظم کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
(last modified 2026-10-14T12:20:39+00:00 )
Oct ۰۱, ۲۰۲۶ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • برطانوی وزیر اعظم کا الزام بے بنیاد ہے: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے برطانوی وزیر اعظم کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سید عباس عراقچی نے ایکس پر ایک پیغام جاری کر کے برطانوی وزیر اعظم کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جن افراد کو آپ دہشت گرد کہہ رہے ہیں، ان کو آزاد کر کے آپ حقیقت عیاں کر چکے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایکس پیغام میں لکھا ہے کہ "برطانوی وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ ان کی حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ فیئر فورڈ ائير بیس پر ہونے والے واقعے میں ایران ملوث تھا۔"

سید عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ "میں بھی اس یقین کا اظہار کر رہا ہوں کہ وہی افراد جو، بقول آپ کے، دہشت گرد اور غیر ملکی حکومتوں کے کارندے تھے، انھیں آپ نے آزاد کر کے ہر بات خود ہی واضح کر دی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ آپ قصوروار کو غلط جگہ تلاش کر رہے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel