قطر کا ایک وفد تہران پہنچ گیا
Oct ۳۰, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
قطر کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایرانی حکام سے ملاقات اور گفتگو کے لیے تہران پہنچا ہے۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹکے مطابق قطر کا ایک وفد اسلامی جمہوریۂ ایران کے اعلیٰ عہدیداروں سے بات چیت اور مشاورت کے لیے جمعہ کی صبح تہران پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق قطر کا وفد، جس کی سربراہی قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے سینئر مشیر کر رہے ہیں، جمعہ 30 اکتوبر کو اسلامی جمہوریۂ ایران کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات اور گفتگو کے لیے تہران پہنچا۔
ایران کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ہونے والی ان ملاقاتوں میں ایران اور قطر کے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ خطے کی صورت حال پر بھی گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس