ایرانی بحریہ نے دشمن کا ایک اور ایم کیو-1 ڈرون مار گرایا
Nov ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
ایرانی بحریہ نے نئے دفاعی نظام کے ذریعے دشمن کے ایک اور "ایم کیو-1" ڈرون کو کوہستک کے علاقے (سریک ساحل) میں مار گرایا۔
سحرنیو/ایران: ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ ایرانی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق، چند گھنٹے قبل، امریکہ کے ایک "ایم کیو-1" ڈرون کو اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے نئے دفاعی نظام اور کوہستک کے علاقے (سریک ساحل) میں ملک کے مشترکہ فضائی دفاعی ہیڈکوارٹر کے مربوط نیٹ ورک کے ذریعے کامیابی سے روک کر مار گرایا گیا۔
بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ ایران کی مسلح افواج ملک کی ارضی سالمیت اور آبی سرحدوں کے دفاع نیز قومی مفادات کے تحفظ میں ایک لمحے کی بھی کوتاہی نہیں کریں گی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس