علاقے میں عدم استحکام کی اصل وجہ امریکہ ہے: عراقی رکن پارلیمان
ایک عراقی رکن پارلیمان نے کہا ہے کہ عراق اور علاقے میں عدم استحکام کی اصل وجہ امریکا ہے۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے رکن پارلیمان، فالح الخزعلی نے عراق اور پورے علاقے میں بے ثباتی پھیلانے کے امریکی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بغداد حکومت اور عراقی جماعتوں اور گروہوں سے امریکا کے بے ثباتی پھیلانے کے منصوبوں کے مقابلے کی اپیل کی ہے۔
عراق کے المنتصرون دھڑے سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان، فالح الخزعلی نے کہا ہے کہ عراق اور علاقے میں امریکی پالیسی اور اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ واشنگٹن عراق اور علاقے میں، اپنا اثرورسوخ باقی رکھنے کے لئے، اپنے بعض اقدامات کے ذریعے ہرج ومرج اور بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
فالح الخزعلی نے کہا کہ امریکا کے ان تخریبی اقدامات کے مقابلے کے لئے ملی ہوشیاری وبصیرت، سیاسی اور عوامی یکجہتی اور الحشد الشعبی جیسے عوامی مزاحمتی گروہوں کی تقویت کی ضرورت ہے تاکہ عراق کے قومی اقتدار اعلی کو امریکا کے تخریبی منصوبوں اور مداخلتوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel