آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی کرنے والا ایک اور تیل ٹینکر نذر آتش
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i459476-آبنائے_ہرمز_میں_خلاف_ورزی_کرنے_والا_ایک_اور_تیل_ٹینکر_نذر_آتش
مشرقی آبنائے ہرمز میں ایک اور تیل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر نذر آتش ہوگیا۔
(last modified 2026-11-29T12:39:08+00:00 )
Nov ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی کرنے والا ایک اور تیل ٹینکر نذر آتش

مشرقی آبنائے ہرمز میں ایک اور تیل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر نذر آتش ہوگیا۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں خلاف ورزی کا مرتکب ایک تیل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا اور دو دیگر تیل ٹینکروں نے اپنا راستہ بدل لیا۔

ایرانی فوج کی بحریہ کے شعبہ رابطہ عامہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات تین تیل ٹینکر، اپنا جی پی ایس اور نیویگیشن سسٹم بند کرکے آبنائے ہرمز کے ممنوعہ مشرقی حصے میں داخل ہوئے جن میں سے ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا کر بھیانگ آگ میں گرفتار ہوگیا جس کے بعد بقیہ دو آئل ٹینکروں نے اپنا راستہ تبدیل کرلیا۔

 ایرانی فوج کی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایک بار پھر، طے شدہ قواعد و ضوابط کی پابندی اور ایران کی مسلح افواج سے ہم اہنگی ضروری قرار دی ہے۔

ایرانی فوج کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ایران کے اہداف اور مطالبات پورے نہیں ہوجاتے، اس وقت تک آبنائے ہرمز ہرگز نہیں کھولی جائے گی۔  

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel