Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • دو شیعہ علماء شیخ عبدالکریم الجبیل اور شیخ محمد عجاج
    دو شیعہ علماء شیخ عبدالکریم الجبیل اور شیخ محمد عجاج

سعودی عرب کے شیعہ مذہبی رہنماؤں نے ملک میں فرقہ وارانہ اورتکفیری طرز تعلیم کے بارے میں خبردارکیا ہے

سعودی مخالفین سے وابستہ نباء ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے الشرقیہ علاقے کے دو شیعہ علماء شیخ عبدالکریم الجبیل اور شیخ محمد عجاج نے سعودی عرب میں تکفیری طرز تعلیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کا نصاب تعلیم مسلمانوں کے درمیان متفقہ مسائل کی بنیاد پر ہونا چاہئے-

 قطیف کے ان دونوں مذہبی پیشواؤں نے سعودی عرب کی وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں فرقہ وارانہ بنیادوں پرمبنی نصاب تعلیم اورتکفیری تعلیمی روش پرنظرثانی کرے-

شیخ عبدالکریم الجلیل نے سعودی عرب میں تکفیری طرز تعلیم کے خطرناک نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ اسلام کے بدیہی اورواضح امورپراتفاق رائے، سماج میں اتحاد اورملک میں قومی وحدت کا ضامن ہے-

قطیف کے ایک اورمذہبی رہنما شیخ محمد عجاج نے سعودی عرب میں رائج تعلیمی روش کو عقیدے کی آزادی اور فردی آزادی کے منافی قراردیا اور کہا کہ درسی کتابوں میں موجود اسلام مخالف خرافات پروزارت داخلہ کی خاموشی، سعودی عرب کے شیعوں کے خلاف ہر طرح کے دہشت گردانہ اقدام میں شرکت کی عکاسی کرتی ہے-

 سعودی عرب کے اس شیعہ مذہبی رہنما نے اسکولوں کے دینی دروس کے اساتذہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سماجی وحدت کو نقصان پہنچانے والے تباہ کن اور فتنہ پیدا کرنے والے نیز داخلی جنگ چھیڑنے والے عوامل پر اصرارنہ کریں-

سعودی عرب، تکفیری گروہوں کا نظریاتی اورفکری سرچشمہ ہے اوراس ملک کے بہت سے شہری عراق، شام، لبنان، یمن اور علاقے کے دوسرے ممالک میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہیں-


ٹیگس