قطر، القاعدہ اور داعش دہشت گردوں کا حامی
Sep ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
عراقی پارلیمنٹ کے خارجہ تعلقات کمیشن کے رکن نے قطرکو القاعدہ اور داعش کا حامی قرار دیا ہے
النھرین ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے خارجہ تعلقات کمیشن کے رکن مثال آلوسی نے قطرکی جانب سے عراق میں سیاسی عمل کے مخالفین اور بعثیوں کا اجلاس منعقد کرانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دوحہ کو القاعدہ اورداعش دہشت گردوں کا حامی قرار دیا ہے-مثال آلوسی نے قطر کی طرف سے عراق کی سابق بعثی حکومت سے وابستہ عناصراوردہشت گردی کے منصوبہ سازافراد کی میزبانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملت عراق نے دہشت گردانہ پالیسیوں کے سبب ایک عرصے تک تکلیف اورمشکلات برداشت کی ہیں اوراسی وجہ سے اسےعراق کی تقسیم کی غرض سے منعقد ہونے والی دوحہ کانفرنس میں شرکت کرنے والوں پرغصہ ہے-
درایں اثنا عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکرسلیم الجبوری کو دوحہ کانفرنس میں شرکت کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ سلیم الجبوری نے اپنے اس غیر ذمہ دارانہ اقدام کا جواز پیش کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے عرب بھائیوں کے ساتھ تعلقات کوفروغ دینے کی غرض سے دوحہ کا دورہ کیا ہے-
بعض عراقی ممبران پارلیمنٹ سلیم الجبوری کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے دوحہ کانفرنس کو عراق کی تقسیم کی سازش کا حصہ سمجھتے ہیں اوراس کانفرنس کے شرکاء سے بازپرس کے لئے ایک کونسل تشکیل دینے کا مطالبہ کررہے ہیں-