یمن پر آل سعود کے وحشیانہ حملے جاری
Sep ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
-
سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ (فائل فوٹو)
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر ایک بار پھر وحشیانہ بمباری کی ہے
یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جمعے کے دن صوبہ صعدہ میں واقع حیدان نامی علاقے پر حملہ کر کے اٹھارہ افراد کو شہید کر دیا ہے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز میں واقع الحدیدہ کے فرزہ علاقے پر بھی بمباری کی جس میں تین یمنی شہری شہید اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ مارب میں واقع صرواح کے علاقے کو بھی اپنی بمباری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے آل سعود کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے سرحدی علاقے الغاویہ میں واقع فوجی اڈے پر حملہ کیا جس میں سعودی عرب کے تین فوجی ہلاک اور اٹھائیس زخمی ہو گئے ۔