Sep ۲۳, ۲۰۱۵ ۲۰:۳۴ Asia/Tehran
  • شام میں حزب اللہ کی جنگ استقامت کے دفاع کے لئے ہے: شیخ نعیم قاسم
    شام میں حزب اللہ کی جنگ استقامت کے دفاع کے لئے ہے: شیخ نعیم قاسم

حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ شام میں حزب اللہ کے مجاہدین استقامت کا دفاع کر رہے ہیں۔

لبنان کی ویب سائٹ العہد کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے بدھ کے دن کہا کہ حزب اللہ کے مجاہدین کسی خاص گروہ، جماعت، شخص یا نظام کے دفاع کے لئے شام میں نہیں گئے ہیں بلکہ وہ اس ملک میں استقامت کا دفاع کر رہے ہیں۔
شیخ نعیم قاسم نے شام کو استقامت کا ایک اہم ستون قرار دیا اور کہا کہ حزب اللہ کے مجاہدین چار برسوں سے زیادہ عرصے سے شام میں موجود ہیں اور اب روس نے بھی شام میں تکفیری دہشت گردوں کے مقابلے کے لئے اپنی حمایت شروع کر دی ہے۔ حزب اللہ کے نائب سربراہ کا کہنا تھا کہ ساری دنیا اب اس نتیجے پر پہنچ چکی ہےکہ امریکہ اور اس کے اتحادی جھوٹے ہیں، وہ خطے کو تباہ و برباد کرنے کے لئے داعش، جبھۃ النصرہ اور تکفیریوں کو شام میں باقی رکھنا چاہتے ہیں اور وہ داعش کے مقابلے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔
شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ امریکہ کی قیادت میں تشکیل پانے والے داعش مخالف اتحاد نے اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔ شیخ نعیم قاسم کا مزید کہنا تھا کہ استقامت اور اس کے حامی یعنی ایران، روس، حزب اللہ ، شام اور تمام مجاہدین تکفیری دہشت گردی کے مقابلے میں سنجیدہ ہیں۔ حزب اللہ کے نائب سربراہ کا کہنا تھا کہ شام کے بارے میں امریکہ، برطانیہ اور فرانس سمیت دنیا والوں کا موقف بدل چکا ہے اور یہ ممالک اس بات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ شام کا کوئی بھی سیاسی حل بشار اسد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

ٹیگس