Sep ۲۵, ۲۰۱۵ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • خطے کی مشکلات کے حل کے لئے علاقائی ممالک کا اجلاس بلایا جائے: عمار حکیم
    خطے کی مشکلات کے حل کے لئے علاقائی ممالک کا اجلاس بلایا جائے: عمار حکیم

عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ عمار حکیم نے خطے کی مشکلات کے حل کے لئے علاقائی ممالک کا اجلاس بلانے کی اپیل کی ہے۔

کل العراق خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ عمار حکیم نے جمعرات کے دن بغداد میں اپنے دفتر میں خطے کے بحرانوں خصوصا شام، یمن اور بحرین کے بحرانوں کے خاتمے کے لئے علاقائی ممالک کا اجلاس بلانے پر تاکید کی ہے۔
سید عمار حکیم نے کہا ہے کہ علاقائی مشکلات کے حل کے لئے ایران، ترکی، سعودی عرب، مصر اور عراق کا اجلاس بلایا جانا ضروری ہے۔
سید عمار حکیم کا مزید کہنا تھا کہ اس اجلاس کو بڑی طاقتوں، اقوام متحدہ، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حمایت حاصل ہونی چاہئے۔

ٹیگس