مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے روس کی ثالثی کا خیر مقدم
Sep ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran
-
مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے روس کی ثالثی کا خیر مقدم
فلسطین کے وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے روس کی ثالثی کا خیر مقدم کیا ہے۔
ریانووستی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے جمعے کے دن کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے روس کی ثالثی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ریاض المالکی نے مسئلۂ فلسطین کے حل کے لۓ ماسکو میں مذاکرات کے انعقاد کا بھی خیر مقدم کیا۔ محدود خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے بائیس ستمبر کو اپنے دورہ روس کے دوران اس ملک کے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی تھی اور ان کے ساتھ فلسطین خصوصا بیت المقدس کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔
اسرائیل اور محدود خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے درمیان کئی مرتبہ ساز باز مذاکرات ہو چکے ہیں لیکن ہر مرتبہ یہ مذاکرات صیہونی حکومت کے اقدامات اور پالیسیوں کی وجہ سے ناکام ہوئے ہیں۔ حالیہ ہفتوں کے دوران مسجدالاقصی میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں شدت پیدا ہوئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ صیہونی فوجیوں نے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔