صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں تین فلسطینی زخمی
Sep ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
-
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں تین فلسطینی زخمی
صیہونی فوجیوں نے مشرقی بیت لحم میں فائرنگ کر کے تین فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے۔
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے ہفتے کے دن بیت لحم میں فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کر دی۔جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی مظاہرین نے ان پر پتھر پھینکے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے فلسیطینیوں پر فائرنگ کی۔
صیہونی حکومت نے جمعرات کے دن دھمکی دی تھی کہ اسرائیلی فوجیوں پر پتھر پھینکنے والے فلسطینیوں کو چار سال قید کی سزا دی جائے گی اور صیہونی فوجیوں کو ان پر فائرنگ کرنے کی بھی اجازت ہو گی۔
دریں اثنا فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے جمعے کے دن سے ہفتے کے دن صبح کے وقت تک بیت المقدس سے انتیس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔