Sep ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۳:۱۵ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خلاف مہم کے لئے چار فریقی کمیٹی کی تشکیل، حیدر العبادی کی حمایت
    دہشت گردی کے خلاف مہم کے لئے چار فریقی کمیٹی کی تشکیل، حیدر العبادی کی حمایت

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے دہشت گردی کے خلاف مہم سے متعلق ایران، عراق، شام اور روس پر مشتمل چار فریقی کمیٹی کی تشکیل پر اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

المعلومہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے داعش دہشت گردوں کے خلاف مہم کے لئے تہران، بغداد، دمشق اور ماسکو کے اتحاد کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینا بغداد کی ترجیحات میں شامل ہے۔
 عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک گئے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب عراق کی پالیمنٹ میں قومی اتحاد کے دھڑے نے دہشت گردی سے چھٹکارہ پانے کے لئے عالمی سطح پر اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ وہ، داعش تکفیری دہشت گرد عناصر کے خلاف مہم کے لئے ایران، عراق، شام اور روس کے درمیان تشکیل پانے والے اتحاد کی حمایت کرتا ہے۔

ٹیگس