محمود عباس کی صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون ختم کردینے کی دھمکی
محدود اختیارات کی حامل فلسطینی انتظامیہ کے صدر نے دھمکی دی ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے قدس اور مسجد الاقصی میں اپنے اشتعال انگیز اقدامات کا سلسلہ ختم نہ کیا تو اس کے ساتھ سیکورٹی تعاون روک دیا جائے گا-
فلسطینی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق محدود اختیارات کی حامل فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے جمعرات کو کہا کہ اگر اسرائیل ، مسجد الاقصی کی موجودہ صورت حال کو دوہزار سے پہلے کی حالت میں بحال نہیں کرے گا تو ہم اس کے ساتھ سیکورٹی تعاون روک دیں گے-
محمود عباس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی تعاون روکنے کی دھمکی سنجیدہ ہے اور اس پر کسی بھی وقت عمل درآمد شروع ہو سکتا ہے اور اس بار کے انتباہات اور بیانات ماضی سے بہت مختلف ہیں-
فلسطینی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کو صورت حال کا کنٹرول اور مسجد الاقصی کا انتظام اسلامی اوقاف کے ادارے کو واپس کر دینا چاہئے اور یہ تدبیر حالات کے پرسکون ہونے کا باعث ہوگی-
فلسطینی حکام نے انتہاپسند آبادکاروں کے دہشت گردانہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف تشدد آمیزات اقدامات کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا-