یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری جاری
Nov ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
-
یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری جاری
یمن پر سعودی جارحیت اور یمن کے جوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یمنی ذرائع کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے بدھ کو بھی یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق صوبہ حدیدہ کے ساحلی شہروں الخوخہ،اللحیہ اور زقر پر سعودی بمباری میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے تعز کے مختلف علاقوں پر بھی بمباری کی ہے ۔ اسی کے ساتھ صوبہ تعز کے علاقے الضباب میں سعودی حکومت سے وابستہ دہشت گردوں اور یمن کی فوج کے درمیان شدید لڑائی کی بھی خبر ہے۔
بعض رپورٹوں میں تعز، کے علاوہ مارب اور صعدہ کے بعض علاقوں میں بھی القاعدہ اور سعودی حکومت سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف یمن کی فوج اور عوامی رضاکار دستوں کی کارروائیوں میں بہت سے دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی گئی ہے۔