Nov ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی جانب سے سعودی جارحیت کا جواب
    یمنی فوج کی جانب سے سعودی جارحیت کا جواب

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے آل سعود کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے سعودی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے توپ خانے نے سرحدی علاقے جیزان میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ایک اور سرحدی علاقے الطوال میں الرمضہ کنٹرول ٹاور کو بھی تباہ کردیا۔

نجران علاقے میں واقع سعودی فوجی کمان کے مرکزکو بھی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس فوجی مرکز پر کئی میزائل داغے گئے۔

ادھر صوبہ تعز میں فوج اور عوامی رضاکار فورس نے العمری فوجی اڈے کی طرف یمن کے سابق مفرور صدر منصور ہادی کے حامی سعودی ایجنٹوں کی پیش قدمی کو ناکام بنا دیا۔

دریں اثنا سعودی ایجنٹوں نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں واقع سرحدی علاقے رازخ پر بمباری کی۔ اس بمباری میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

ٹیگس