ترکی کی فوج عراق میں باقی رہے گی: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان
-
ترکی کی فوج عراق میں باقی رہے گی: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی کی فوج عراق میں باقی رہے گی۔
ترکی کی وزارت خارجہ کے بیان کے برخلاف ترک صدر اردوغان نے کہا ہے کہ ان کی فوج عراق میں بدستورموجود رہے گی - اس سے پہلے ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ انقرہ اب کبھی بھی عراق میں اپنی فوج نہیں بھیجے گا -
ترکی کے صدر نے اپنے بیان میں یہ بھی دعوی کیا ہے کہ عراق میں تعینات ترک فوج اس وقت کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے لیکن ترکی عراق میں فورسز کو ٹریننگ دینے کا پورا تہیہ کئے ہوئےہے-
واضح رہے کہ بغداد اور انقرہ کے کشیدہ تعلقات میں دوہفتے قبل بحران اس وقت اور شدت اختیارکرگیا جب ترکی نے اپنے فوجیوں کو ٹینکوں اور بکتربندگاڑیوں کے ہمراہ عراق میں بھیج دیا اور بغداد نے سرانجام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ترکی کی شکایت کردی -
یادرہے کہ ترکی ان ملکوں میں شامل ہے جوشام اورعراق میں دہشت گرد گروہوں کی مالی اوراسلحہ جاتی مدد کرکے ان دونوں ملکوں میں بحران کو ہوا دے رہے ہیں -