Jan ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • عراق کے تمام علاقوں کو آزاد کرائے جانے کی ضرورت پر عمار حکیم کی تاکید

عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے اپنے ملک کے تمام علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

المیادین ٹیلیویژن کے مطابق عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمّارحکیم نے بغداد میں ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کے تمام علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا جائے گا اورعراقی فوج اورعوام، تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔

انھوں نے اپنے ملک کے معاشی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے والے علاقوں کی تعمیر نو کے لئے بھرپور کوششیں کئے جانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کراتے ہوئے مختلف سرکاری عمارتوں پر عراق کا قومی پرچم لہرا دیا ہے۔

ٹیگس