Jan ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • سعودی جارحین اور یمنی فوج کے درمیان شدید جھڑپ، جارحین کو بھاری جانی و مالی نقصان

سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار دستوں کے تازہ حملوں میں سعودی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق فوج اورعوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ جوف میں سعودی زرخریدوں کے ٹھکانوں اور شہرحزم کے حکومتی کمپلیکس کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن میں سعودی فوج کے دس کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں ۔

یمن کی فوج اورعوامی رضاکاروں نے اسی طرح صوبہ تعز کے علاقے الصنمہ میں بھی سعودی فوجیوں کے ایک مرکز پر حملہ کر کے بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ یمنی افواج نے اسی طرح صوبہ تعز کے علاقے الحنا کو سعودی زرخریدوں سے آزاد کرا کے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

یمن کے فوجیوں اورعوامی رضاکاروں نے اسی صوبے کے علاقے وحدان میں بھی اپنے ایک آپریشن میں درجنوں سعودی زرخریدوں کو ہلاک کر دیا۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن کی فوج اورعوامی رضاکاروں نے صوبہ حجہ کے شہر حرض کے مضافاتی علاقے میدی پر سعودی فوجیوں کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس حملے کی پسپائی میں بھی سعودی فوجیوں کو کافی جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا۔

یمنی فوج نے سعودی جارحیت کے جواب میں صوبہ عسیر کے علاقے، الخشم، البقع اورالصوح میں سعودی فوجی چھاؤنیوں پر میزائلی حملے بھی کئے ہیں۔ ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

ٹیگس