یمنی عوام کا قتل عام آل سعود کی اسٹریٹیجی ہے: تحریک انصار اللہ یمن کے ترجمان
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ یمنی عوام کا قتل عام آل سعود کی اسٹریٹیجی ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان عبدالسلام نے اپنے فیس بک کے پیج پر لکھا ہے کہ یمن کےنہتے عام شہریوں کا قتل عام اور رہائشی علاقوں پر بمباری ہی یمن پر جارحیت کرنے کا آ ل سعود کا اصل مقصد ہے۔
انصاراللہ کے ترجمان نے کہاکہ عالمی برادری کی خاموشی نے بھی یمن پر وحشیانہ جارحیت جاری رکھنے میں سعودی حکومت کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری کی خاموشی پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس خاموشی نے خونخوار سعودی حکومت کو یہ باور کرا دیا ہےکہ دنیا پر جنگل کا قانون حکمفرما ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے علاقے کے بعض عرب ملکوں کے ساتھ اتحاد کر کے اور امریکا کی حمایت سے گذشتہ برس چھبیس مارچ سے یمن کے مختلف علاقوں پر اپنی وحشیانہ جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے تاکہ وہ یمن کے مفرور اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لا سکے۔ سعودی حملوں کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ پچیس لاکھ افراد بے گھر ہوئےہیں۔