یمن میں رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے
یمن کے مختلف رہائشی علاقوں پر سعودی لڑاکا طیاروں کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبے صعدہ کے کتاف علاقے میں مسجد اور رہائشی مکانات پر حملہ کرکے عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔
پریس ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھی سعودی لڑاکا طیاروں نے متعدد سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں ان عمارتوں کو خاصا نقصان پہنچا۔
یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے بھی سعودی فوجی ٹھکانوں پر اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں۔ یمنی فوجیوں نے دو سعودی فوجیوں کو قیدی بھی بنالیا ہے۔
دریں اثنا ہزاروں یمنی شہریوں نے دارالحکومت صنعا میں مظاہرہ کرکے امریکہ اور سعودی عرب کی حکومتوں کی جارحانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے سعودی عرب کے جارحانہ حملوں کے مقابلے میں یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبد الملک بدر الدین الحوثی، یمنی فوج اورعوامی رضار کمیٹیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔