Feb ۰۵, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • یمنی طلبا کی جانب سے سعودی عرب کے مظالم کی مذمت

یمن کے طلبا نے اپنے ملک میں سعودی عرب کے مظالم کی مذمت کی ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے متعدد طلبا نے جمعرات کے دن دارالحکومت صنعا میں آل سعود کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے یمن کی بنیادی تنصیبات پر سعودی عرب کی بمباری کی مذمت میں نعرے لگائے۔ مظاہرہ کرنے والے طلبا نے امریکہ کو یمنی عوام کے قتل عام کا حقیقی ذمےدار قرار دیا۔ ان طلبا نے ایک بیان جاری کر کے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت کو روکے اور لاکھوں بے گھر یمنی شہریوں کی حمایت کرے۔

واضح رہے کہ بدھ کے دن سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ عمران میں واقع بعض کارخانوں پر بمباری کر کے یمن کے پندرہ شہریوں کو شہید اور انتیس کو زخمی کر دیا تھا۔

یمن پر سعودی عرب کے حملے مارچ سنہ دو ہزار پندرہ سے شروع ہوئے۔ ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس