Feb ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی عرب کی جارحیت جاری، متعدد عام شہری شہید و زخمی

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کو بھی یمن کے مختلف علاقوں پر اپنی وحشیانہ بمباری جاری رکھی جس کے دوران دسیوں عام شہری شہید اور زخمی ہو گئے۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں سلائی مشین کے کارخانے پر بمباری کر دی جس میں کم سے کم گیارہ عام شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

سعودی عرب کے طیاروں نے صنعا کے ہی بنی مطار علاقے پر بھی بم برسائے۔ ادھر جنوب مغربی صوبے اب کے علاقے سبراح پر بھی سعودی طیاروں نے بمباری کی۔ اس بمباری میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصانات کی تفصیل معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

مغربی صوبے ماہویت کے تاریخی شہر کواکبان پر سعودی لڑاکا طیاروں کے ہوائی حملے میں کم سے کم پانچ عام شہری شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

اس درمیان مآرب صوبے سے بھی خبر ہے کہ سعودی بمبار طیاروں کے حملے میں ایک مسجد شہید اور متعدد رہائشی مکانات منہدم ہو گئے۔

دوسری جانب یمنی فوج نے بھی سعودی جارحیتوں کے جواب میں سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر ابہا کے ہوائی اڈے پر قاہر بیلسٹیک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

ٹیگس