Feb ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۰ Asia/Tehran
  • ترکی اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز
    ترکی اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

ترکی اور سعودی عرب کی فضائیہ نے پیر کے روز سے اپنی پانچ روزہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ۔

انقرہ سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے چیف آف آرمی اسٹاف نے ایک بیان میں، جو ترکی کی فوجی ویب سائٹ پر شائع ہوا ہے، کہا ہے کہ چھ ایف پندرہ طیارے ان فوجی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں، اور یہ مشقیں ترکی کی ریاست قونیہ میں انجام پارہی ہیں- سعودی عرب نے بھی کہا ہے کہ وہ ترکی کے انجرلیک فوجی ایئر بیس پر، آئندہ دنوں میں اپنے لڑاکا طیارے تعینات کرے گا-

ترکی کے وزیر دفاع عصمت ییلماز نے پیر کے دن، اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کے چار ایف سولہ لڑاکا طیارے انجرلیک ایئر بیس میں تعینات ہوں گے- ان فوجی مشقوں کا آغاز ایسی حالت میں ہوا ہے کہ سعودی عرب، ترکی کے ساتھ مل کر شام میں زمینی افواج اتارنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے- ترکی اور سعودی عرب دونوں، شام میں حکومت مخالف تکفیری دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر رہے ہیں-

ٹیگس