یمن پر سعودی جارحیت کے جواب میں کارروائی، پانچ سعودی فوجی ہلاک
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کی جارحیتوں کے جواب میں کم سے کم پانچ سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
عرب ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے علاقوں نجران اور جیزان میں مارٹر گولوں سے حملہ کر کے پانچ سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ ان جوابی کارروائیوں میں سعودی فوج کی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔
یمنی فوج نے شمال مغربی صوبے جوف میں بھی سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر قاہر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جبکہ تعز کے علاقے الوازعیہ میں بھی سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر کتیوشا راکٹوں اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا۔
یمنی فوج نے تعز کے علاقے مخار میں خالد بن ولید فوجی اڈے پر بھی میزائلوں سے حملہ کیا۔
دوسری جانب سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ تعز کے مدام علاقے میں رہائشی مکانات پر بمباری کی جبکہ صوبہ صعدہ کے غافرہ علاقے پر بھی سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں ایک خاتون شہید اور متعدد دیگر یمنی شہری زخمی ہو گئے۔