یمن میں سعودی عرب کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
یمن نے سعودی عرب کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔
ارنا نے العہد ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جمعہ کے روز صوبہ تعز کے علاقے عزان میں سعودی عرب کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا۔ یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعہ کے روز یمن کے مختلف شہروں پر وحشیانہ بمباری کی۔ جس میں متعدد افراد شھیداور زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے علاقے کے بعض عرب ممالک کے ساتھ مل کر اور امریکہ کی حمایت سے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں تاکہ یمن کے مفرور سابق صدر اور سعودی عرب کے پٹھو منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لایا جائے۔ ان حملوں میں اب تک ہزاروں بےگناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی اسی فیصد بنیادی تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں حتی کہ اسکولوں اور طبی مراکز کو بھی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔