یمن کے خلاف سعودی عرب کے وحشیانہ حملے جاری ہیں
Mar ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
رشیا ٹوڈے کے مطابق سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے اتوار کو صوبہ تعز اور اب کے مختلف علاقوں پر بمباری کرکے بہت سے عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا ۔
یمن سے ملنے والی ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ایک آپریشن میں سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے کم سے کم بیس فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
یمن سے ایک اور رپورٹ یہ موصول ہوئی ہے کہ صوبہ صنعا کے شہر بنی مطر میں خواتین نے مظاہرہ کرکے حزب اللہ کی حمایت اور سعودی حکومت کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔