حزب اللہ، لبنان کا بنیادی ستون ہے: سعد حریری
لبنان کی المستقبل پارٹی اور چودہ مارچ الائنس کے سربراہ نے ملک میں حزب اللہ کے اعلی مقام کا اعتراف کیا ہے۔
لبنان کے ایل بی سی ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے المستقبل پارٹی کے سربراہ سعد حریری نے حزب اللہ کو ملک کا بنیادی ستون قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے خلاف، خلیج فارس تعاون کونسل اور خاص طور سے سعودی عرب کے سیاسی، تشہیراتی اور اقتصادی حملے تمام لبنانیوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔
مشرق وسطی کے دس عرب ملکوں کی تنظیم خلیج فارس تعاون کونسل نے گزشتہ ہفتے ایک مخاصمانہ اقدام کے تحت، اسرائیلی جارحیت کے خلاف جدوجہد میں مصروف لبنانی تحریک حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔ امریکہ اور اسرائیل نےعرب ملکوں کی اس تنظیم کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
سعد حریری نے ایک بار پھر صدارتی امیدوار کی حیثیت سے المردہ پارٹی کے سربراہ سلمان فریجیہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر ان کے ساتھ اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
المستقبل پارٹی کے سربراہ نے ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی کہ ملک کو درپیش بیرونی خطرات بدستور موجود ہے۔