Apr ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • جنگ یمن میں سعودی عرب کے فوجی اخراجات میں بے تحاشا اضافہ

یمن کی جنگ میں سعودی عرب کے فوجی اخراجات میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق یمن کی جنگ میں سعودی عرب اب تک پانچ ارب تیس کروڑ ڈالر خرچ کر چکا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق دو ہزار پندرہ میں سعودی عرب کے فوجی اخراجات تقریبا بیاسی ارب بیس کروڑ ڈالر تھے جو پوری دنیا کے فوجی اخراجات کے پانچ اعشاریہ دو فیصد ہیں۔

سعودی عرب نے فوجی اخراجات میں روس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کے فوجی اخراجات چھیاسٹھ ارب چالیس کروڑ ڈالر ہیں۔

کچھ عرصے قبل اسٹاک ہوم کے امن سے متعلق ایک بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ سعودی عرب کی فوج کے اخراجات اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔

سعودی عرب نے گذشتہ برس چھبیس مارچ کو یمن پر جو جنگ مسلط کی تھی اور جس میں اس کو اب تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے اب کسی نہ کسی بہانے اسے ختم کرنا چاہتا ہے۔

ٹیگس