Apr ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • یمن میں نئی جنگ بندی، اتوار کی صبح سے شروع ہوئی ہے۔
    یمن میں نئی جنگ بندی، اتوار کی صبح سے شروع ہوئی ہے۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں اور ایجنٹوں نے مسلسل تیسرے دن بھی یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی-

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے بدھ کو یمن کے صوبہ صنعا کے شہر " نھم " پر بمباری کی- سعودی عرب کی جارح فوج اور اس کے زرخرید ایجنٹوں نے شہر نھم کے ملح اور الحول دیہاتوں اور بنی بارق، ضبوعہ و مبدعہ علاقوں پر میزائل برسائے-

سعودی ایجنٹوں نے شہر نھم کی الحمراء پہاڑیوں کی جانب پیشقدمی کی بھی کوشش کی تاہم فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ان کی پیشقدمی روک دی- صوبہ مآرب میں بھی سعودی ایجنٹوں نے صرواح، ہیلان اور المشجع شہروں میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں پر حملے کئے-

الجوف، تعز، لحج البیضا، الضالع ،شبوہ، اب، صعدہ، ذمار، المحویت، عمران، الحدیدہ اور حجہ صوبوں کے مختلف علاقوں میں بھی سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی-

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام کا کہنا ہے کہ سعودی ایجنٹ اور جارحین امن کے سلسلے میں سنجیدہ نہیں ہیں-

یمن میں نئی جنگ بندی، اتوار کی صبح سے شروع ہوئی ہے اور اس کا مقصد اٹھارہ اپریل کو کویت میں ہونے والے مذاکرات کے مقدمات فراہم کرنا ہے-

یمن پر سعودی جارحین کی جارحیت کو ایک سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود عوام کی استقامت بدستور جاری ہے-

ٹیگس