Apr ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • سعودی عرب مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے-
    سعودی عرب مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے-

سعودی عرب کے جارح لڑاکا طیاروں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے مختلف شہروں پر ایک بار پھر حملے کئے ہیں-

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی جارحین نے اتوار کو جنوبی یمن کے صوبہ البیضاء کے الزہرا علاقے کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے- دارالحکومت صنعا کے علاقے وادی ملح پر بھی سعودی ایجنٹوں نے مارٹر گولہ داغا ہے- سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے دو مرتبہ یمن کے صوبے مآرب کے صرواح علاقے پر بھی بمباری کی ہے-

یمن سے موصولہ ایک اور خبر کے مطابق آل سعود کے ایجنٹوں نے یمن کے صوبے تعز کے الوازعیہ علاقے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں پر توپخانے سے حملہ کیا ہے اسی طرح صوبہ لحج کے علاقے " کرش" کو بھی نشانہ بنایا ہے اور اس طرح سعودی عرب مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے-

واضح رہے کہ یمن میں گیارہ اپریل پیر کو علی الصبح سے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہوا ہے اور اٹھارہ اپریل سے کویت میں یمنیوں کے درمیان مذاکرات شروع ہونے والے ہیں-

ٹیگس