Apr ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • یمن کے امن مذاکرات چوبیس گھنٹے کے لیے ملتوی
    یمن کے امن مذاکرات چوبیس گھنٹے کے لیے ملتوی

خبری ذرائ‏ع نے کویت میں ہونے والے یمن کے امن مذاکرات چوبیس گھنٹے تک ملتوی کیے جانے کی خبر دی ہے۔

اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمنی گروہوں کے درمیان امن مذاکرات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے کی نگرانی میں کویت میں شروع ہوئے تھے جنھیں اتوار کی رات چوبیس گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ ابھی تک مذاکرات کے التوا کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس کی وجہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا جاری رہنا ہے۔

اس سے قبل تحریک انصار اللہ یمن کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ بمباری روکنے کی بات ایک سفید جھوٹ ہے اور موجودہ حملوں کے ساتھ ان مذاکرات کا نتیجہ بھی گزشتہ مذاکرات سے مختلف نہیں ہو گا۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ آل سعود حکومت کے ایجنٹ بدستور یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور وہ ہلکے اور نیم بھاری ہتھیاروں سے صوبہ تعز کے علاقے دمنہ اور الوازعیہ پر حملے کر رہے ہیں۔

ٹیگس