May ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • پی کے کے، کے ٹھکانے پر،ترک فضائیہ کاحملہ، سولہ ہلاک

ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں کرد چھاپہ مارتنظیم پی کےکے، کے ٹھکانے پر بمباری کرکےسولہ افراد کو ہلاک کردیا ہے-

ترکی کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے شمالی عراق کے کوہ قندیل پہاڑی علاقے میں جو پی کے کے، کا اہم گڑھ سمجھاجاتاہے بمباری کی ہے- اس سے پہلے بھی ترک فضائیہ کے طیاروں نے شمالی عراق میں پی کے کے کے ٹھکانوں پرکئی بار بمباری کی تھی - ترک فوج کی یہ بمباری ایک ایسے وقت ہورہی ہے جب ترکی کے جنوب مشرقی علاقوں خاص طور پر صوبہ دیاربکر میں ترک فوج اور پی کے کے، کے درمیان گذشتہ جولائی سے شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جن کے نتیجے میں اب تک دونوں جانب سے سیکڑوں افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ علاقے سے بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھر بار چھوڑکر محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں -

ترک فوج اور پی کے کے، کے درمیان جاری لڑائیوں میں خاصی تعداد میں عام شہری بھی ہلا ک ہوگئے ہیں- کردچھاپہ مار تنظیم پی کے کے، ترکی کے کردآبادی والے علاقوں میں خودمختاری کے لئے انیس سو چوراسی سے ترک حکومت سے برسرپیکار ہے،جبکہ ترکی کی حکومت اس تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قراردیتی ہے -

ٹیگس