May ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
  •  شہر فلوجہ کے قریب سیکڑوں عراقی گھرانے داعش کے محاصرے میں

داعش نے عراق کے مغربی شہر فلوجہ کے قریب سیکڑوں عراقی گھرانوں کا محاصرہ کر لیا ہے

فلوجہ شہرکے قریب واقع عامریہ علاقے کے پولیس سربراہ عارف الجنائی نےکہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے فلوجہ کے جنوب میں واقع دو دیہاتوں کے تقریبا دو ہزارعراقی گھرانوں کا محاصرہ کر لیا ہے جن میں زیادہ ترخواتین اور بچے شامل ہیں -

عامریہ علاقے کے پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ داعش نے ان دونوں گاؤں کے دسیوں نوجوانوں کو گرفتارکر لیا ہے اور وہاں کے باشندوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہےہیں-

فلوجہ سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ صوبہ الانبار کی عوامی رضاکارفورس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شہر کے اندر تقریبا بیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے- فلوجہ شہر داعش کا ایک اہم گڑھ سمجھا جاتا ہے اور اس پر اس گروہ کا کافی عرصے سے قبضہ ہے-

عراقی فوج اورعوامی رضاکارفورس نے فلوجہ شہر کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی شروع کر دی ہے -

ٹیگس