یمن کے بارے میں امن مذاکرت میں تعطل نہیں آیا: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے یمن کے بارے میں امن مذاکرت جاری رکھنے جانے کی ضرورت ہے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کویت میں جاری مذاکرات، بحران یمن کے حل کا تاریخی موقع ہیں۔ انہوں نے فریقیں پر زور دیا کہ وہ اپنے موقف میں نرمی پیدا کریں تاکہ مشکلات کے حل کا یہ موقع ضائع نہ ہو۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے مذاکرات میں تعطل کے بارے میں شائع ہونے والی بعض خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے سیاسی دھڑوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ منقطع نہیں ہوا ہے۔
اسماعیل ولد الشیخ احمد نے کہا کہ امن کمیٹیاں مقامی کمیٹیوں کے تعاون سے کسی بھی قسم کی جانبداری کا مظاہرہ کیے بغیر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے معاملات کو ریکارڈ کر رہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کویت میں یمن کے بارے میں امن مذاکرات کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے کہ جب سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایک دن بھی اس کی پابندی نہیں کی ہے۔
جبکہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ وفد کی جانب سے مشکلات کھڑی کیے جانے کے باعث مذاکرت کا تاحال کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا ہے۔