May ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • کویتی پارلیمنٹ کے رکن عبدالحمید دشتی
    کویتی پارلیمنٹ کے رکن عبدالحمید دشتی

کویت کے ایک رکن پارلیمنٹ نے رہبر انقلاب اسلامی کی قدردانی کرتے ہوئے آپ کے نظریات کو مسلمانوں میں اتحاد کا ضامن قرار دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویتی پارلیمنٹ کے رکن عبدالحمید دشتی نے کہا کہ علاقے میں ایران اور تحریک مزاحمت کی حمایت نہ کرنے کے بارے میں سعودی عرب کے تمام تر دباؤ کے باوجود امیر کویت، رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو علاقے کا عظیم رہبر سمجھتے ہیں۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر پیج پر رہبر انقلاب اسلامی کو بہت زیادہ عظیم شخصیت کا مالک قرار دیا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ کچھ عرصے قبل کویت میں سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز الفائز نے لبنان و فلسطین میں اسلامی استقامت کی حمایت اور شامی قوم و نظام حکومت سے یکجہتی کا اظہار کرنے پر کویت کے اس پارلیمانی رکن کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی۔ واضح رہے کہ کویت کے رکن پارلیمنٹ عبدالحمید دشتی نے وہابی افکار کا خاتمہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی تھی جس کے بعد انھیں کویت کے ایک اور رکن پارلیمنٹ حمد الہرشانی کے تشدد کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ عبدالحمید دشتی کا مشرق وسطی میں تحریک مزاحمت کی حمایت اور سعودی پالیسیوں کے خلاف موقف رکھنے کے تعلق سے بہت نام ہے، جس کی بناء پر سعودی آلہ کاروں کی جانب سے ہمیشہ ان کی آواز دبائے جانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔

ٹیگس