یمن کے مذہبی مقامات پر آل سعود کا حملہ
جنوبی یمن کے شہر تعز پر سعودی جارحین کے حملے میں ایک مسجد کو کافی نقصان پہنچا ہے-
المسیرہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی ایجنٹوں نےجنوبی یمن کے شہر تعز کی مسجد " قبۃ المتوکل" پر حملہ کرکے اس مقدس مقام کے ایک حصے کو منہدم کردیا- اس سے قبل بھی سعودی ایجنٹوں نے حملہ کرکے، یمن کی متعدد مساجد اور زیارتگاہوں، منجملہ مسجد "السودی" اور شعیب پیغمبر کا حرم بھی مسمار کیا ہے-
یمن سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ سعودی جارحین نے صوبہ الجوف اور مآرب کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے- سعودی جارح طیاروں نے دارالحکومت صنعاء میں "الخضم" چھاؤنی کو بھی نشانہ بنایا ہے اور اسی طرح "نہم " کے علاقے میں بھی یمنی فوج اور عوامی فورس کے ٹھکانوں پر بھی حملے کئے ہیں-
سعودی جارحین اور ایجنٹوں نے دس اپریل کو اقوام متحدہ کی جانب سے کی گئی جنگ بندی کے اعلان کی پابندی نہیں کی ہے اور کویت میں امن مذاکرات کو ناکام بنانے کے لئے وہ یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے-